• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک انفارمیشن افسران کی جامع تربیت کا نظام مضبوط بنانے کا فیصلہ کن اقدام

لاہور (آصف محمود بٹ)  پنجاب انفارمیشن کمیشن کی 80محکموں کےپبلک انفارمیشن افسران کی جامع تربیت، شفافیت کے نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کن اقدام،معلومات شہریوں کا بنیادی حق قرار، تاخیر اور غلط معلومات پر کارروائی کی وارننگ،افسران کو ریکارڈ مینجمنٹ اور قانونی ذمہ داریوں پر تفصیلی رہنمائی،چیف انفارمیشن کمشنر محمد ملک بھُلہ  نے کہا کہ شفافیت اسی وقت بامعنی ہوتی ہے جب فراہم کی جانے والی معلومات درست، مکمل اور قابلِ اعتماد ہوں ۔پنجاب میں شفافیت، احتساب اور شہریوں کے حقِ معلومات کے مؤثر نفاذ کے لیے پنجاب انفارمیشن کمیشن (PIC) نے 80صوبائی سرکاری محکموں کے پبلک انفارمیشن افسران (PIOs) کے لیے ایک جامع اور تکنیکی نوعیت کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا۔ اس تربیت کا مقصد پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت معلومات کی فراہمی کے عمل کو مؤثر، بروقت اور قانونی تقاضوں کے مطابق بنانا اور محکموں میں یکساں فہم و عمل کو فروغ دینا تھا۔تربیتی سیشن کی قیادت انفارمیشن کمشنر بشریٰ ثاقب  نے کی جنہوں نے آر ٹی آئی قانون کے بنیادی تصورات اور عملی اطلاق پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملک بھر سے سے مزید