کراچی(اسٹاف رپورٹر) غزہ کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو حل کر کے ہی دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے ، مودی حکومت مسلمانوں اور سکھوں کو بھارت کا شہری ہی نہیں مانتی ،سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ،سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ،سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ابھی حل طلب ہے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانا ضروری ہے،غزہ کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو حل کر کے ہی دنیا کو امن کے راستے پر لایا جاسکتا ہے،پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اوران کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے ،بھارت نے اب کشمیر کے ساتھ اپنے ملک میں اقلیتی شہریوں کے ساتھ مظالم بر پا کر رکھا ہے، مودی اور ان کی جماعت نے کبھی بھی مسلمانوں اور سکھوں کو بھارتی شہری تسلیم نہیں کیا،یورپ یونین اور دیگر ممالک کو بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کے لئے انسانی حقوق کے اصولوں کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔