اسلام آباد(قاسم عباسی ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن سے متعلق معاملات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی ہے، جس کی بڑی وجہ حالیہ قانونی اصلاحات کو قرار دیا جا رہا ہے۔سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق نیب کو موصول ہونے والی نئی شکایات میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی، جو قانونی منظرنامے میں ایک اہم تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔یہ کمی بعض شعبوں میں مزید واضح ہے، جہاں سرکاری عہدیداروں اور کاروباری شخصیات کے خلاف درج شکایات میں 52 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔اگرچہ نئی درخواستوں کی مجموعی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم نیب کے مطابق سزاؤں کی شرح میں بھی کمی سامنے آئی ہے۔