• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی‘ گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ٹی وی رپورٹ) کراچی میں کیماڑی گیٹ نمبر 17کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ‘ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ رات گئے بلدیہ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ 4 نمبر ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب جمعرات کی شب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈمپر کی ٹکر کے سبب پیش آیا ۔ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔ متوفی کی شناخت 37 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور جہانگیر ولد صوبہ خان کو گرفتار کرکے ڈمپر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید