پشاور(ارشد عزیز ملک)پاک افغان سرحد پر طویل بندش اور سرحدی تجارت و ٹرانزٹ کی معطلی کے باعث خیبر پختونخوا کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (IDC) کی مد میں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران آئی ڈی سی کلیکشن میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے شدید ریونیو خسارے، معاشی جمود اور روزگار کے بحران پر وفاق سے رابطہ کرلیا ہے ۔مراسلے میں صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25میں جولائی سے جنوری کے سات ماہ میں مجموعی آمدن 7 ارب 42 کروڑ روپے رہی۔