کراچی (رفیق مانگٹ) صحت مند سمجھ کر پیا جانے والا بوتل بند پانی خود ایک خاموش خطرہ بن سکتا ہے۔ بوتل بند پانی یا نل کا پانی؟ مائیکرو پلاسٹکس نے صحت کا نیا سوال کھڑا کر دیا، سالانہ ہزاروں مائیکرو پلاسٹکس جسم میں داخلگرمی میں رکھی پلاسٹک بوتلیں خاموش طبی خطرہ بن گئیں۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کی بوتلوں میں موجود مائیکرو پلاسٹکس انسانی جسم میں داخل ہو کر صحت کے خدشات بڑھا رہے ہیں، جبکہ ماہرین نلکے کے پانی کو مناسب فلٹریشن کے ساتھ زیادہ محفوظ قرار دے رہے ہیں۔