• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لاہور کے واقعہ پر بہت افسوس ہے لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے بارہا انکار کے باوجود کہا گیا آپریشن کرینگے فیصلہ کیا جاچکا ہے جبکہ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ 8 فروری سے پہلےبانی سے ملاقات ممکن ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے بتایا کہ تیراہ سے لے کر کراچی ، کراچی سے لے کر لاہور اور کوئٹہ ہر طرف یہی صورتحال ہے مسائل اتنے گمبھیر کر دئیے جاتے ہیں لاہور میں ماں اور بیٹی گٹر گر کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ابھی تک یہی کہہ رہے ہیں کہ یہ جھوٹی خبر ہے۔ تیراہ کے معاملے میں بھی بہت تضاد موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید