اسلام آباد( رانا غلام قادر ) آئندہ مالی سال 2026/27 کےلیےوفاقی سرکاری ملازمین کےبجٹ تخمینوں پرکام کا آغاز کردیا گیا،تمام وزارتوں اور ڈویژنز سےآسامیوں کی تفصیلات 20فروری تک طلب ،وزارت خزانہ موصول شدہ تفصیلات کی روشنی میں نئےمالی سال کے بجٹ میں ملازمین کےاخراجات کا تعین کرے گی ،تمام فالتوآسامیاں ختم ،نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی ہوگی ۔ وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2026تک منظورشدہ ،پراورخالی آسامیوں کا ڈیٹا مانگ لیا، وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق کسی بھی وزارت،ڈویژن یامحکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔