• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی استعمال میں 22 فیصد اضافہ، نیپرا کا 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور

اسلام آباد(اسرار خان…ناصر چشتی) پاکستان میں بجلی استعمال میں 22فیصد اضافہ، نیپراکا 48پیسے فی یونٹ اضافے پر غور،دسمبر 2025 میں صنعتی اور زرعی طلب کی وجہ سے بجلی کا استعمال بڑھ کر 2.4 ارب یونٹس ہو گیا۔ شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلائو سے گرڈپر انحصار میں کمی، پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشے پرصنعتی صارفین نےقیمت میں اضافے کی مخالفت کی ہے ۔ پاور حکام کے مطابق دسمبر 2025 میں پاکستان میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط طلب رہی۔ یہ بات جمعرات کو ہونے والی ایک عوامی سماعت میں بتائی گئی، جہاں صارفین کو دسمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے بلوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید