• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، پی آئی اے نجکاری کے عمل اور نتائج پر تفصیلی بریفنگ طلب

اسلام آباد (ناصر چشتی ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے نجکاری کی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ و ہ آئندہ اجلاس میں پی ائی اے کی نجکاری کے عمل کے تمام پہلوؤں، طریقہ کار، فیصلوں اور نتائج کا احاطہ کرتے ہوئے ایک مکمل اور تفصیلی بریفنگ پیش کرے، کمیٹی نے اس بات پر مزید زور دیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے دوران حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی یونینز کو آن بورڈ لیا گیا اور ان کے تحفظات کو مناسب طریقے سے دور کیا گیا، وزارت کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ اجلاس میں ایک جامع رپورٹ پیش کرے جس میں خاص طور پر ملازمین کی شرکت، مشاورت کے طریقہ کار اور ان کے تحفظات کے ازالے کو اجاگر کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید