کراچی( اسٹاف رپورٹر )سانحہ گل پلازہ میں پروف آف پریزنس کے ذریعے 42 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔مجوعی طور پر 72 میں سے 69 میتوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ 22 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے کی گئی تھی جبکہ 7لاشوں کی شناخت فزیکل آئیڈنٹیفیکیشن کے ذریعے ہوئی تھی۔باقیات کی شناخت پروف آف پریزنس سے کی جارہی ہے۔پروف آف پریزینس سے اب تک 42 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔جس دکان یا مقام سے لاش ملی اس کی باقاعدہ انٹری کی گئی تھی۔لاشوں کے مقام کا تعین موبائل فونز لوکیشن اور دیگر طریقے سے کیا گیا۔جاں بحق افراد میں آفتاب، اسلام الحق، آصف خان ، رمضان ،انس، بلال، عمران، شیراز علی ، عاصم سعید ،ابرار، سلیم ، فیصل ، نوید پنجوانی ،عبدالحمید اور شیخ سلمان کی شناخت باقیات سے کی گئی ۔ڈی این اے کا آپشن ختم ہونے پر پروف آف پریزنس کا استعمال کر لیا گیا۔سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے سربراہ عامر حسن نے بتایاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی باقیات کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا،جاں بحق افراد کی گل پلازہ میں موجودگی) پروف آف پریزنس ( اورموبائل فون لوکیشن کو پوسٹ مارٹم سے حاصل شدہ معلومات کے ساتھ ازسرنو ترتیب دیکرشناخت کیا گیا ہے۔