• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن اے آئی کا نیا سوشل نیٹ ورک؟ بائیومیٹرک سے بوٹس کے خاتمے کا منصوبہ

کراچی (رفیق مانگٹ)اوپن اے آئی کا نیا سوشل نیٹ ورک؟ بائیومیٹرک سے بوٹس کے خاتمے کا منصوبہ، فیس آئی ڈی یاآنکھ کی پتلی اسکین کرنے والا بائیومیٹرک آلہ سے تصدیق والا سوشل میڈیا،پرائیویسی ماہرین کابائیومیٹرک ڈیٹا کے ممکنہ خطرات پر خدشات کا اظہار۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بوٹس کے سیلاب سے تنگ آ کر اوپن اے آئی ایک غیر معمولی راستہ اختیار کرنے پر غور کر رہی ہے،ایسا سوشل نیٹ ورک جہاں صرف حقیقی انسانوں کو ہی داخلہ ملے.فوربز کے مطابق اوپن اے آئی خاموشی سے ایک نیا سوشل نیٹ ورک تیار کر رہی ہے جس میں صارفین کی شناخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق، جیسے ایپل فیس آئی ڈی یا آنکھوں کی پتلی اسکین کرنے والا ورلڈ اورب، استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید