• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثالثی عدالت کا بھارت کو پن بجلی منصوبوں کا ڈیٹا پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ثالثی عدالت کا بھارت کو پن بجلی منصوبوں کا ڈیٹا پیش کرنے کا حکم۔ عالمی عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ طاس تنازع پر بھارت آپریشنل لاگ بکس فراہم کرے یا انکار کی ٹھوس وجہ بتائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، سندھ طاس معاہدے کے دیرینہ تنازع پر ایک عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو حکم دیا ہے کہ وہ ان دریاؤں پر بنے اپنے ہائیڈرو پاور منصوبوں کا اہم آپریشنل ریکارڈ پیش کرے جو پاکستان کے حصے میں آئے ہیں۔ 1960 کے دریائے سندھ کے پانی کے معاہدے کے تحت قائم کی گئی ثالثی عدالت نے 13 صفحات پر مشتمل پروسیجرل آرڈر جاری کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید