• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےنجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کےلئے تمام ذیلی چارجز سمیت سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کردی ہے ۔پی ایم اینڈ ڈی سی کےٹیوشن فیس سے متعلق گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے لئے ٹیوشن فیس، تمام ذیلی چارجز سمیت، زیادہ سے زیادہ 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید