• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں، 10 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے ملتان زون نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد افضل، محمد بنارس ، محمد شکیل، محمد عابد، شکیل احمد، محمد شہزاد، ثناء اللہ، محمد شہباز، محمد حبیب اور محمد کاشف شامل ہیں۔ملزمان کو بہاولپور، راجن پور اور وہاڑی سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید