• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو پارلیمنٹ تک براہ راست رسائی دینے کی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) ملک کے شہریوں کو پارلیمنٹ تک براہ راست رسائی دینے کی تجویز سامنے آگئی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اےڈاکٹر نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریق کار2007کے رول 295 اور 296 میں ترمیم پیش کردی ۔ مجوزہ ترمیم تحت کوئی بھی شہری اپنے مسائل متعلق عوامی پٹیشن سپیکر قومی اسمبلی کے روبرو پیش کرسکے گا۔وزارت قانون و انصاف نے مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر دی۔ اور موقف اختیار کیاہ ے کہ ترامیم سے جنرل پبلک کیلئے ایک متوازی جوڈیشل سسٹم قائم ہو جائے گا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بھی وزارت قانون و انصاف کے مؤقف کی تائید کردی۔ شہری قومی اسمبلی کے سامنے عوامی پٹیشن نجابی، سندھی، پشتو، بلوچی یا کسی اور مقامی زبان میں بھی دائر کر سکیں گے۔شکایت کنندہ کی درخواست پر اس سے متعلق معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید