• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ فائر بریگیڈ کی بدحالی، ریسکیو 1122 اونچی دکان پھیکا پکوان بن چکی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کی بدحالی کے برعکس سندھ حکومت کے تحت ریسکیو 1122کو بین الاقوامی طرز پر شاندار ادارہ بنادیا گیا ہے، شہریوں کے مطابق سندھ حکومت کی "پرانی دکان پر پکوان دستیاب نہیں جبکہ اونچی دکان پر پھیکا پکوان ہے"۔ سندھ حکومت کی یہ حکمت عملی شہریوں کے لیے مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ گلشن اقبال میں ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں قائم ریسکیو 1122 کنٹرول روم جدید ترین سہولتوں سے اراستہ ہے جہاں ایک وقت شفٹ میں 36 اپریٹرز ڈیوٹی کرتے ہیں۔ ترجمان حسان الحسیب نے اس نمائندے کو دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول روم میں صوبے بھر سے موصول ہونے والی تمام کالز ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ کال فوری طور پر ڈسپیچر کے ذریعے قریب ترین گاڑی کے عملے کو فارورڈ کر دی جاتی ہے جو فورا روانہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کیلئے کراچی میں کل 1500 ملازمین بھرتی کیے جا چکے ہیں جن میں سے 224 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ کراچی فائر بریگیڈ کا دکھڑا یہ ہے کہ ان کے پاس 28 فائر اسٹیشنز پر عملہ ناکافی ہے۔ ریسکیو 1122 کا المیہ یہ ہے کہ ان کے پاس ابتدائی تمام عملہ اور وسائل موجود ہیں مگر مطلوبہ تعداد میں فائر ٹینڈرز نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید