• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد انڈر پاس منصوبے پر 85 فیصد پیش رفت ہو چکی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کریم آباد انڈر پاس منصوبے پر 85فیصد پیش رفت ہو چکی ، منصوبہ اب اپریل 2026کے آخر تک مکمل ہوگا، منصوبہ کے الیکٹرک کی تنصیبات منتقل نہ ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل (ایم ای سی) نے 3 ارب 81 کروڑ 7لاکھ 47 ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کریم آباد انڈر پاس کا معائنہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق منصوبے میں مجموعی طور پر 85 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے اور کام تسلی بخش ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر اورنگزیب وسطڑو، ریجنل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر (آر ایم ای او) کی زیر قیادت ایم ای سی کی ٹیم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے منصوبے ’’کریم آباد میں دو جمع دو لین انڈر پاس کی تعمیر‘‘، ضلع وسطی، کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل کی ٹیم نے عملدرآمدی ادارے (ای اے) کے تکنیکی عملے کے ساتھ مل کر تعمیراتی کام کی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید