• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریجیت سنگھ کا بڑا فیصلہ، بالی وڈ گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا

کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر)اریجیت سنگھ کا بڑا فیصلہ، بالی وڈ گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا ، بھارتی سپر اسٹارز اور ان کے لاکھوں مداح اس فیصلے سے حیران و پریشان ہو گئے، پلے بیک سنگنگ چھوڑ دی، کلاسیکی موسیقی میں واپس ارہا ہوں، اریجیت سنگھ، اپنی موسیقی خود ترتیب دوں گا، تیار ہونے کے بعد اسے ریلیز بھی کروں گا، اریجیت کو "عاشقی ٹو" کے گانے "تم ہی ہو"سے شہرت ملی، بڑے کنسرٹ میں ماہرہ خان کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے جانے مانے گلوکار اریجیت سنگھ نے گلوکاری چھوڑ دی، بالی وڈ کے سپراسٹارز اور ان کے لاکھوں مداح اس فیصلے پر حیران رہ گئے۔ اریجیت سنگھ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا، بلکہ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ اریجیت سنگھ اب مزید فلمی گانے نہیں گائیں گے۔انھوں نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیصلے سے لوگ صدمے میں ہیں اور قیاس آرائیاں کررہے ہیں، لیکن اس دوران اریجیت سنگھ نے خود اس فیصلے کی وجہ بھی بتادی ہے۔اریجیت سنگھ نے 27 جنوری، 2026 کواپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں اعلان کیا کہ وہ اب کوئی نیا پلے بیک پروجیکٹ نہیں لیں گے۔ اریجیت نے پہلے اپنے پرائیویٹ ایکس اکاؤنٹ پر چند ٹویٹس پوسٹ کیں، جس میں اپنے فیصلے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے لکھا کہ اس کے پیچھے صرف ایک وجہ نہیں ہے، بہت سے عوامل ہیں اور میں کافی عرصے سے اس کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ آخر کار میں نے ہمت کرلی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وجہ بہت آسان ہے، میں آسانی سے بور ہو جاتا ہوں، اس لئے میں اپنے گانوں کے ارینجمنٹ بدلتا رہتا ہُوں اور لائیو پرفارم کرتا ہُوں۔ سچ کہوں تو میں تھک گیا ہُوں۔ مجھے الگ طرح کی میوزک ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میں زندہ رہ سکوں۔ ان کے کئی چاہنے والوں نےاریجیت سنگھ کے فیصلے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جب کہ کچھ نے ان کے فیصلے کی حمایت کی، بہت سارے مداحوں نے انہیں واپس آنے پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید