• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی اسلام آباد میں ایک اذان ایک نماز پر جلد عمل‘ وزیر مذہبی امور

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اذان اور نماز کے لئے مشاورتی اجلاس جمعرات کوہوا۔ تمام مکاتب فکر کے جید علماء،مشائخ عظام اور تاجر برادری کے نمائندوں نے ’’نظامِ صلوٰۃ‘‘ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ جلد یکساں اذان اور نماز کا کیلنڈر جاری کرتے ہوئے باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔سردار محمد یوسف نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ جب پنڈی اسلام آباد میں د وبارہ یکساں اذان اور نماز شروع ہو گی تو اس کے اثرات چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان تک جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید