کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ اپنی تصویر آویزاں کر کے ایک نیا سیاسی تنازع چھیڑ دیا، جس پر امریکا اور یورپ میں سخت تنقید سامنے آ رہی ہے۔امریکی سینیٹرز اور یورپی رہنما یوکرین جنگ کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو اس تصویر کی وجہ سے نشانہ بنارہے ہیں ۔ امریکی اور روسی صدور کی اگست میں ہونے والی الاسکا سمٹ کے دوران لی گئی باضابطہ تصویر پام روم کی دیوار پر آویزاں کر دی گئی ہے۔ یہ کمرہ وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کو صدارتی رہائش گاہ سے جوڑتا ہے۔