کریملن(اے ایف پی) ایرانی سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی کا غیر اعلانیہ دورہ ماسکو، صدرپیوٹن سے ملاقات،روس کے صدارتی دفتر کریملن نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز ایران کے اعلیٰ سکیورٹی ادارے کے سربراہ علی لاریجانی سے ملاقات کی ہے، لاریجانی امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ماسکو کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں۔ کریملن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا، " سربراہ مملکت نے کریملن میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کا استقبال کیا، جو روس کے دورے پر ہیں۔"