کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نےپیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے عہدے سے ہٹا دیا ،چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے آفیسر اورسی پی او سندھ میں تعینات ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر مظہر نواز شیخ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے،اور پیر محمد شاہ کو یہاں سے تبدیل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ان کے تبادلے کے بارے میں مختلف اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم اس سلسلے میں حکام کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔