پشاور( نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے وادی تیراہ میں آپریشن کی اجازت سے لا تعلقی ظاہر کر دی اور دونوں حکومتوں کے لاء افسران نے عدالت میں موقف اپنایا کہ تیراہ میں فوجی آپریشن کی اجازت نہ تو وفاقی محکمہ داخلہ نے دی اور نہ ہی صوبائی حکومت نے ۔یہ انکشاف گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے رو برو ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن اور اسکے باعث نامساعد حالات میں لوگوں کو درپیش شدید مشکلات اور نقل مکانی کے خلاف دائر رٹ درخواست کی سماعت کے دوران کیا ۔