اسلام آباد (قاسم عباسی) متبادل نکوٹین مصنوعات کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود، گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے 2026 کے ایک سروے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرانک سگریٹ اور ویپنگ کے بارے میں آگاہی حیرت انگیز طور پر کم ہے۔ سروے کے مطابق، ملک کی بالغ آبادی میں سے صرف 17 فیصد لوگ اس ٹیکنالوجی سے واقف ہیں۔ آگاہی کی اس کمی کی بڑی وجہ آبادیاتی تقسیم ہے۔