• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے پاکستان آئیڈل میں عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر عالمگیر کی لاجواب انٹری

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )جیو کے پاکستان آئیڈل میں عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر عالمگیر کی لاجواب انٹری،برسوں سے اس دن کا انتظار کررہا تھا،ڈھاکا سے کراچی پرواز آئی تو میرا دل باغ باغ ہوگیا، آج بنگلہ دیش اور پاکستان کی دوستی کا میرا خواب پورا ہوگیا،عالمگیر کی جنگ سے خصوصی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر عالمگیر نے موسیقی کے سب بڑے مقابلے پاکستان آئیڈل میں ایسی لاجواب انٹری کی کہ سب کوخوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا۔اس موقع پر جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں پاپ موسیقی کے موجد عالمگیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آج کا دن میرے لئے بہت اہم ہے، آج میرا خواب پورا ہوگیا،بنگلہ دیش اور پاکستان کی دوستی میرا خواب تھا۔ پاکستان آئیڈل کی ریکارڈنگ کے دوران لیجنڈری گلوکار عالمگیر نے شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی۔ انہوں نے اپنا شہرۂ آفاق گیت ’’دیکھا نہ تھا یہ سما‘‘ ایسے دلکش انداز میں پیش کیا کہ حاضرین دم بخود رہ گئے۔ گلوکار عالمگیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی نسل میں میری مقبولیت دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔اب میں سکون سے چھوڑ سکتا ہوں۔مجھے پاکستان سے جو پیار ملا، اسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔
اہم خبریں سے مزید