• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں مختلف واقعات ،3 افراد کو قتل کر دیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چکری کے علاقہ میں ایک شخص کوقتل کردیاگیا،چکری پولیس کوعقیل نے بتایاکہ محمدارسلان اور محسن علی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ آپ کے بیٹے سلمان حیدر کو سانول ولد امیر سائیں نے راجہ عرف ماہی ،ذبیح اللہ ، اور اعجازکے ہمراہ قتل کیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ایک پراپرٹی ڈیلر اور ایک چوکیدار کو قتل کردیاگیا،تھانہ کرپا پولیس کے مطابق موضع نیوبنگیال ایک خالی پلاٹ میں کھڑی ہنڈا سوک گاڑی سے کی سیکنڈ فرنٹ سیٹ پر خون میں لت پت ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جوکہ سر پر فائرلگنے سے جاں بحق ہوا،بعدازاں زرین نوازخان سکنہ ضلع بنوں نے پولی کلینک ہسپتال میں جاکر اسے شناخت کیا جواس کے بیٹے حامدخان کی لاش نکلی ،پولیس کے مطابق مقتول پراپرٹی ڈیلر تھا اور اس کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔تھانہ نون کو سردار میاں محبوب نے بتایاکہ میرا بڑا بھائی میاں گل جوکہ تقریباً 2سال سے ناظم خان کے زیرتعمیر مکان پر چوکیداری کررہاتھا،ناظم خان نے 10بجے دن کال کرکے بتایاکہ تمہارے بھائی میاں گل کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے رات کو قتل کرکے نعش کو نیچے پھینک دی۔
اسلام آباد سے مزید