• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ کی مکمل تیاری، پاکستان کا بائیکاٹ، بھارتی ٹیم مقابلے کیلئے اکیلے میدان میں اترے گی

نئی دہلی (جنگ نیوز) پاکستان کے اعلان کے باوجود کہ وہ 15 فروری کو 2026 آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، بھارتی ٹیم اپنا شیڈول برقرار رکھے گی اور سری لنکا روانہ ہوگی۔ ٹیم میچ ڈے پر تمام آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق اپنی تربیت اور پری میچ ذمہ داریاں انجام دے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹیم اسٹیدیم پہنچ کر میچ ریفری کے فیصلے کا انتظار کرے گی، چاہے پاکستان میدان میں نہ آئے۔ پاکستان کی جانب سے میچ میں عدم شرکت کی ہدایت کے باوجود وہ اپنا شیڈول مکمل کرے گی۔ پاکستانی ٹیم نے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، اس صورت میں آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق بھارت کو 2 پوائنٹس مل سکتے ہیں جبکہ پاکستان کو فورفیٹ شکست شمار کیا جائے گا، جس کا اثر نیٹ رن ریٹ پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اب تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے پاکستان کے اعلان پر کوئی سرکاری یا باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔ بھارتی ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم اپنے شیڈول کے مطابق مکمل تیار ہے اور میچ ڈے پر موجودگی یقینی بنائے گی۔