اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کریسی میں ترقیوں اورتقرر و تبادلوں کے احکامات جاری ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کےخولہ طارق اور فرحان احمد کی گریڈ 18میں ترقی ، رئیس الحسن ،معظم علی حیدر سیکشن افسر تجارت تعینات،ڈی جی نجکاری کمیشن محمد عدیل اشرف نے 180 دن /6 ماہ کی غیر معمولی رخصت لے لی جس کا اطلاق فوری طور پر اور تاحکم ثانی نافذالعمل ہو گا۔