• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ازبکستان کا دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

اسلام آباد(اسرار خان) پاکستان اور ازبکستان نے اپنے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔یہ عزم پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان–ازبکستان بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے دسویں اجلاس میں دہرایا گیا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیذ قدرتوف نے کی۔
اہم خبریں سے مزید