• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے2 ارب ڈالر ڈپازٹس کے آخری 12 دن، رول اوور تاحال غیریقینی

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان کے معاشی منتظمین کے پاس متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کے رول اوور کے لیے اب صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہیں۔ مقررہ مدت کے اندر رول اوور نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو اسی ماہ یہ خطیر رقم واپس کرنا پڑے گی۔اصل شیڈول کے مطابق ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور دوسرا ایک ارب ڈالر 23 جنوری 2026 کو واجب الادا تھا۔ یو اے ای نے ان دونوں ادائیگیوں پر ایک ماہ کی توسیع دی، جس کے بعد اب وزارتِ خزانہ نے 16 فروری 2026 تک ایک سالہ رول اوور کی نئی درخواست کر رکھی ہے۔ایک تیسرا ایک ارب ڈالر کا قرض جولائی میں واجب الادا ہے۔ اس حوالے سے اسحق ڈار نے دبئی کا دورہ بھی کیا تھا لیکن ڈیڈلائن پھر بھی برقرار ہے۔فنانس ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کی شب دی نیوز کو بتایا کہ یو اے ای سے درخواست کی جا چکی ہے اور بات چیت جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید