• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو باپ کا مال سمجھ رکھا ہے، میئر کراچی، جماعت اسلامی پر تنقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی کو باپ کا مال سمجھ رکھا ہے‘میں کھل کر کہتا ہوں جماعت اسلامی والے منافق ہیں‘جماعت اسلامی چند لوگوں کو حقوق دلانے کے نام پر لاکھوں شہریوں کے حقوق چھین رہی ہےشارع فیصل پر چند سو لوگوں کااحتجاج کراکر لاکھوں شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا گیا‘اگر وزیراعظم گھرنہیں جارہے تومیں بھی نہیں جا رہا‘منعم ظفر کیخلاف وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیا اورایف آئی آر درج کی گئی ہے جس پر ان کا مشکورہوں‘ کراچی کے 9 ٹاؤنزجماعت اسلامی کے پاس ہیں یہ کام کرنے کے بجائےاحتجاجی سیاست کرتے ہیں حافظ نعیم الرحمان یہاں تصویر لگاتے ہیں لاہور میں اپنی تصویر لگا کر دکھائیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا وزیر اعظم گھر جا رہا ہے وزیر اعظم نہیں جا رہا تو میں بھی نہیں جا رہایہ کراچی کی ترقی کا سال ہے۔
اہم خبریں سے مزید