کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) دو مرتبہ بار کی چیمپئن واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان چیلنج کپ فٹبال کا بڑا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ ریلوے نے آرمی کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا کرلیا۔ کراچی میں بدھ کے روز شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں ایس اے گارڈنز نے بھی انجری ٹائم میں گول کر کے پاکا کے خلاف میچ برابر کرکے ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کیا۔ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم پر گروپ اے میں پی اے ایف نے نیوی کے خلاف 1-0 کی فتح حاصل کی۔