کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائزز نے اپنے اپنے ریٹینشنز کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیزن میں پہلی بار روایتی ڈرافٹ کے بجائے نیلامی پر مبنی نیا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت فرنچائزز اب ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کر سکے گی۔شاہین آفریدی، بابر اعظم،ابرار سمیت پلاٹینم کیٹیگری میں شامل اسٹارز کو سات، سات کروڑ روپے ملیں گے۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کو سات کروڑ روپے ، عبداللہ شفیق دو کروڑ دو لاکھ، سکندر رضا دو کروڑ 8لاکھ اور محمد نعیم کو 70لاکھ روپے میں رٹین کیا ہے۔ قلندرز نے 12کروڑ اور70لاکھ روپے خرچ کیے ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینم جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم میں ابرار احمد کو 7 کروڑ روپے ، عثمان طارق کو ڈائمنڈ کٹیگری میں 5 کروڑ 60 لاکھ ، گولڈ میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 اور ایمرجنگ میں شامل حسین کو 84 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا۔ پشاور زلمی نے بابر اعظم کو پلاٹینم کٹیگری میں 7 کروڑ ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ ، گولڈ میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔