کراچی (اسٹاف رپورٹر) احسن رمضان اور حسنین اختر نے ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دونوں میچز میں فتح حاصل کرلی۔ دوحہ ، قطر میں انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں 29 کھلاڑیوں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ دوسرے دن پاکستان کے احسن رمضان نے اپنے پہلے میچ میں ایرانی کیوئسٹ ارمین جوہری کو تین، ایک فریم سے شکست دے دی ۔ اس میچ میں انہوں نے 75 کا شاندار بریک بھی کھیلا۔ احسن رمضان نے اپنے دوسرے میچ میں یو اے ای کے سیف الزابی کو تین، صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا۔