• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا کشیدگی، کوشش ہے مذاکرات سے خطے میں منڈلاتے خطرات ختم ہوجائیں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بلوچستان میں دہشت گردی پر سوگوار ہےاور اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ایران امریکا کشیدگی صورتحال میں کوشش ہے کہ مذاکرات سے خطے میں منڈلاتے خطرات کم ہو جائیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات مفید رہی، میں نے پہلے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا، ملکی مفاد سب سے مقدم ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مسائل پر قابو پانا ہے ، کھیل میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہئے، بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی قوم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ساتھ ہے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان نے دہشت گرد حملہ کیا، ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی میں 180 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ہمارے 17 جوان اور 31 شہری شہید ہوئے جن میں پانچ خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید