• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز کو دفاعی مہم میں مستفیض کا ساتھ میسر آگیا، ڈائریکٹ معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمن سے کول کتہ نائٹ رائیڈرز نے معاہدہ ختم کیا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔ اب پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمن کو براہ راست سائن کرلیا ہے۔ لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل 11 کیلئے براہ راست سائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ ان کی خدمات چھ کروڑ 44لاکھ روپے میں حاصل کی گئی ہیں۔ قلندرز نے 2016 اور 2018 میں بھی انہیں منتخب کیا تھا۔ لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا کہ ایک بار قلندر، ہمیشہ قلندر۔ مستفیض صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ بھائی، ہمارے خاندان کا ایک اہم حصہ ہے جس نے کبھی نہیں چھوڑا، ہم اپنے ڈریسنگ روم میں دوبارہ استقبال کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ ان کا ٹیلنٹ، تجربہ اور لگن انمول ہوگی کیونکہ ہمارا مقصد اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے۔ اس سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کی شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز نے انہیں14 کروڑ روپے میں ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ جس کے بعد اسمتھ اب تک پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید