کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر سال بہترین مرد اورخاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایوارڈ کیساتھ 25 لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا جائے گا ۔ قومی ایتھلیٹ کو کارکردگی کی بنیاد ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پی ایس بی بورڈ سے بھی منظوری لےلی ہے۔