• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ کپ، واپڈا آخری میچ ہار کر بھی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا پانچ روزہ فائنل واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے درمیان 8 سے 12 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایس این جی پی ایل سات میچوں میں پانچ فتوحات حاصل کر کے ٹاپ پر رہی۔ واپڈا اورا سٹیٹ بینک دونوں کی چار چار فتوحات رہیں۔ مگر واپڈا 120 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔ واپڈا کو آخری لیگ میچ میں اسٹیٹ بینک کے خلاف210رنز سے شکست ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے محمد غازی غوری نے دوسری اننگز میں سنچری بنائی اور پلیئر آف دی میچ رہے۔رمیز عزیز145رنزاور کاشف بھٹی نے 7وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اسپورٹس سے مزید