• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کی تیاری شروع، پاکستانی کرکٹرز کی کولمبو میں بھرپور پریکٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کھلاڑیوں نے کولمبو کے ایس سی سی میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا ۔ ٹیم جمعے کی صبح دس بجے پریکٹس کرے گی۔ واحد پریکٹس میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسری جانب ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کا سیلیبریشن اسٹائل مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ابرار احمد کے اسٹائل کاپی کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں پاکستانی کھلاڑیوں کو دلچسپ انداز میں ابرار احمد کے انداز کو کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

اسپورٹس سے مزید