ملتان (سٹاف رپورٹر)کھیل کردار سازی، خود اعتمادی اور قیادت کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہیں، ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ضرورت صرف درست رہنمائی اور مواقع کی ہے،ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ملتان پریس کلب کے زیر اہتمامنیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ملتان کی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں کھلاڑیوں، کوچز، سپورٹس آفیشلز اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے مزید کہا کہ نوجوان اپنی زندگیوں میں کھیل کو بھی حصہ بنائیں، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی لازمی ہیں۔