ملتان (سٹاف رپورٹر) دکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل ، تفصیل کے مطابق ٹی ایم آفس شجاع آباد کے قریب دکان میں سلیمان ، محمد علی اور حسن رضا بلیئرڈ کھیل رہے تھے کہ اچانک چھت گرگئی جس کے ملبہ تلے دب کر تینوں افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔