• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا کے مظالم کے شکار خاندان کی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) اڈا بند موڑ موضع بمب والا تھانہ صدر جلال پور کے رہائشی حاجی نذر حسین، انور مائی اور ان کے بیٹے کیف نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی حاجی ریاض حسین نے 2001 میں 32 کنال اراضی باقاعدہ طور پر خریدی جس کے تمام قانونی ثبوت موجود ہیں، تاہم بااثر افراد نے اس قیمتی اراضی پر ناجائز قبضے کی نیت سے انہیں بے بنیاد مقدمات میں پھنسا دیا  اور پھر گزشتہ دنوں ان کے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ملتان سے مزید