• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلاسیمیا ویلفیئر سوسائٹی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے ،ڈاکٹر جمال ناصر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاکستان تھیلاسیمیا ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی اسلام آباد تھیلاسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ تھیلاسیمیا ایک ایسی موروثی بیماری ہے جس کی بروقت آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے آئندہ نسلوں میں منتقلی کو روکا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تھیلاسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ‘‘تھیلاسیمیا کوئی لاعلاج مرض نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ شادی سے قبل اسکریننگ کو فروغ دیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید