• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان میں امریکا ایران مذاکرات کا پہلا دور، دھمکی یا دباؤ سے بچنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

مسقط ، کراچی ( نیوز ڈیسک)عمان میں امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا ، ایرانی جوہری پروگرام اور پابندیاں محور، ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی مشیران وٹکوف اور کوشنر نے حصہ لیا، واشنگٹن نے میزائل پروگرام، چین کیساتھ تعلقات اور علاقائی مسائل بھی زیر بحث لانے کی کوشش کی، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ان پربات نہیں ہوگی ،مستقبل میں بات چیت جاری ، تاریخ اور مقام بعد میں طے ہونگے ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یہ اچھی شروعات ہیں، مذاکرات کیلئے دھمکی یا دباؤ سے بچنا ہوگا۔دوسری جانب عمان میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے ختم ہونے کے محض ایک گھنٹے بعد، امریکہ نے ایرانی اداروں، بحری جہازوں اور دو افراد پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی ارناکو بتایا کہ عمان میں موجود ایرانی وفد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری مذاکرات کسی بھی قسم کی "دھمکیوں کے بغیر" ہونے چاہئیں۔عراقچی نے کہا"کسی بھی مذاکرات کے لئے پیشگی شرط یہ ہے کہ دھمکیوں اور دباؤ سے گریز کیا جائے۔ ہم نے آج یہ نکتہ واضح طور پر اٹھایا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ اس پر عمل کیا جائے گا تاکہ مذاکرات کے تسلسل کو ممکن بنایا جا سکے۔"عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات عمان کے دارالحکومت مسقط میں مکمل ہوئے، جن میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی مشیران اسٹیو وٹکوف اور جارڈ کوشنر نے حصہ لیا۔

اہم خبریں سے مزید