• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، نوجوانوں کا پریس کلب پر مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوانانِ مہاجر کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب پر گل پلازہ کے اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے معصوم شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں نوجوانوں، خواتین، طالبات، شہریوں اور مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاج کی سب سے نمایاں اور دل دہلا دینے والی علامت کراچی پریس کلب کے باہر رکھے گئے علامتی جنازے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ جنازے محض گل پلازہ کی آگ میں جھلس کر جان دینے والے افراد کے نہیں بلکہ یہ جنازے اس نااہل، بے حس اور مفلوج نظام کے ہیں جو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے،سینئر وائس چیئرمین فائز علی خان نےکہا “کراچی کا تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر ہے، نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے بے روزگار گھوم رہے ہیں، جبکہ میرٹ کی جگہ سفارش اور ناانصافی نے لے لی ہے۔ شہر میں نہ روزگار کے مواقع ہیں، نہ تحفظ، اور نہ ہی مستقبل کی کوئی واضح سمت، عمیر عامر مقصودی نے کہا “نوجوانانِ مہاجر کا یہ احتجاج محض ایک دن یا ایک مقام تک محدود نہیں رہے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید