• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے امریکا کو ہرادیا، ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک، اسکاٹ لینڈ کی ناکامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے امریکا کے خلاف میچ 29رنز سے جیت کر پہلی کامیابی حاصل کی،گروپ سی کے میچ میں سابق چیمپین ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ایڈن گارڈنز کول کتہ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹ مائر نے 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ہفتے کو183رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اننگز کے 17ویں اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی،ہفتے کی شب ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گروپ سی کے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئےبھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔مشکل صورتحال میںبھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادو نے ناقابلِ شکست 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔انہوں نے49گیندوں کا سامنا کیا جس میں چار چھکے اوردس چوکے شامل تھے۔ ایک موقع پر بھارت کے چھ وکٹ 77رنز پر گر گئے تھے۔تلک ورما 25، ایشان کشن 20، اکشر پٹیل 14، رنکو سنگھ 6، ہاردک پانڈیا 5، ارشدیپ سنگھ 4 جبکہ ابھیشیک شرما اور شیوم ڈوبے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وائک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرمیت سنگھ نے 2 جبکہ محمد محسن اور علی خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی،بھارتی بولنگ کے سامنے امریکی ٹیم مزاحمت کرنے میں ناکام رہی امریکا نے 20اوورز میں8وکٹ پر132رنز بنائے۔بھارت کی جانب سےمحمد سراج نے تین ، ارشدیت سنگھ،اوراکسر پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔امریکا کی جانب سے شبھم رانجانے نے37،سنجے کرشنا مورتھی نے 37اورملند کمار نے34رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید