راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی سکول میں جھولے سے گر کر 7 بچے زخمی ہوگئے ، اسلام آباد کے علاقہ ماڈل ٹاؤن ہمک میں ایک پرائیویٹ سکول کی دوسری منزل پر لگے جھولے سے گر کر 7 بچے زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت شدید تشویش ناک بیان کی جاتی ہے ،ایس ایچ او تھانہ ہمک عرفان عباس نے بتایاکہ مقامی سکول میں بچے جھولا جھول رہے تھے کہ اس دوران سات بچے جھولے سے نیچے آگرے جن میں سے دوبچے شدید زخمی ہوگئے جو فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ۔