راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں ریاست اور عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔