کراچی (اسٹاف رپورٹر) نمائش تا جامع کلاتھ گرین لائن کامن کوریڈور کے باعث ایم اے جناح روڈ کے چار میں سے دو سگنل مکمل بند کر دئے جائیں گے جس سے آنے والے دنوں میں اس علاقے میں شدید ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ پید ہو گیا ہےاس وقت گرین لائن روٹ کو جامع کلاتھ کے وریب پارک تک توسیع دینے کا کام جاری ہےتاہم ذرائع نے بتایا کہ ڈیزائن کے مطابق تاج کمپلیکس اور ر تبت سینٹر کے دو سگنل ختم کر کے ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر براہ راست گزارا جائے گا اس روٹ پر جو بقیہ دو سگنل رہ جائیں گے ان کی ٹائمنگ بھی وہاں سے گزرنے والی گرین،ریڈ اور یلو لائن کی بسوں کے حساب سے سیٹ کی جائےگی جوممکنہ طور پر ہر ایک منٹ بعد ان بسوں کو گزارنے کے لئے بقیہ ٹریفک کے لئے سگنل کو بند کر دیا کرے گیاس طرح نمائش تا جامع کلاتھ عام ٹریفک کے لئے یو ٹرن کی تعداد بھی کم ہو جائے گی یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ گرین لائن روٹکی ڈیزائنگ کے وقت وہاں سے گزرنے والی عام ٹریفک کا کتنا خیال رکھا گیا ہےماہرین نے آنے والے دنوں میں اس علاقے میں شدید ٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا ہےواضح رہے ابتدا میں ایم اے جناح روڈ پر ایلیویٹڈ سڑک کا منصوبہ تھا جسے سول سوسائٹی کےاحتجاج کے بعد منسوخ کر دیا گیا جبکہ انڈر گراونڈ کی فنڈنگ کرنے والے بنک نے اجازت نہ دی دو تین انڈر پاسز کی بھی تجویز آئی تھی۔